پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی تنظیم کی حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں اور شہری ہلاکتوں کی نشاندہی کی گئی ہے

February 5, 2026

کابل سے موصول اطلاعات کے مطابق سادین آئی یلدز نے ایک روز قبل افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ترکی کی جانب سے کابل میں سفارتی نمائندگی کی سطح کم کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب طالبان حکومت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی اور دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔

February 5, 2026

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن “ردّالفتنہ-1” کی کامیاب تکمیل پر 216 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 36 معصوم شہری اور 22 بہادر جوان شہید ہوئے

February 5, 2026

ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی اہلیہ خوشحال خان مینا کابل میں ہیپاٹائٹس کے باعث انتقال کر گئیں، انہیں دیوان بیگی بابا قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا

February 5, 2026

اعلامیے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ایسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جانا چاہیے جو خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرے

February 5, 2026

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان نے کالعدم تنظیموں سے منسلک 7,500 سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے اور ان کے تمام اثاثے ضبط کر لیے ہیں

February 5, 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے؛ پاکستان کا کشمیری عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی اصولی، مستقل اور غیرمتزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و جذبے کے منایا جا رہا ہے

یومِ یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیری عوام اپنی منصفانہ جدوجہد میں تنہا نہیں اور پاکستان ہر سطح پر ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

February 5, 2026

آج ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر پوری عقیدت، درد اور قومی عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی، عظیم قربانیوں اور حقِ خودارادیت کے لیے ان کی مسلسل مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

یومِ یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیری عوام اپنی منصفانہ جدوجہد میں تنہا نہیں اور پاکستان ہر سطح پر ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

ملک بھر میں تقریبات اور یکجہتی کا اظہار

پاکستان اور آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر میں بہنے والے لہو کو سلام پیش کیا جا رہا ہے۔ شہر شہر خصوصی تقاریب، جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں مسئلہ کشمیر کو عالمی ضمیر کے سامنے بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا رہا ہے۔


کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ وادی کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری بھی آج کشمیری عوام کے ساتھ آواز ملا رہے ہیں۔ پاکستان اور کشمیر میں آج کے دن کی مناسبت سے عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے کے اعداد و شمار

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں چھ لاکھ سے زائد کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں۔ صرف گزشتہ 34 برسوں کے دوران 96 ہزار سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے، 7 ہزار سے زائد افراد دورانِ حراست شہید ہوئے جبکہ ایک لاکھ سے زائد بچے شفقتِ پدری سے محروم کر دیے گئے۔


05 اگست 2019 کے بعد بھارتی مظالم میں مزید اضافہ ہوا، گزشتہ پانچ برسوں میں 966 کشمیری شہید، 25 ہزار سے زائد گرفتار اور ہزاروں افراد کو عقوبت خانوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جنوری 2025 میں بھی ریاستی جبر کا یہ سلسلہ نہ رکا اور مزید بے گناہ کشمیریوں کی جانیں لی گئیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا پیغام

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دیا جانا چاہیے۔


اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا غیرقانونی قبضہ عالمی ضمیر کے لیے سنگین چیلنج ہے اور 5 اگست 2019 کے اقدامات سے بھارت نے کشمیر پر قبضہ مزید مضبوط کیا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، کشمیری قیادت کی گرفتاریاں، میڈیا پر پابندیاں، گھروں کی مسماری اور ڈیجیٹل آزادیوں پر قدغن حقائق چھپانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور مذہبی اداروں کی پروفائلنگ مذہبی امتیاز کی واضح مثال ہے۔


صدرِ مملکت نے واضح کیا کہ کشمیریوں کو مذہبی آزادی کا ناقابلِ تنسیخ حق حاصل ہے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے پر مجبور کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا یومِ یکجہتی کشمیر پر پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی اصولی، مستقل اور غیرمتزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا۔


انہوں نے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی سرپرستی میں آزاد اور غیرجانبدار رائے شماری کے ذریعے ان کا ناقابلِ تنسیخ حق دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا مؤقف

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بھارت کے مظالم کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور آزادی کی جدوجہد منزل پا کر رہے گی۔


یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے بھارتی جبر کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے اور بلوچستان کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔


سرفراز بگٹی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے اور یومِ یکجہتی کشمیر کشمیریوں کے ساتھ غیرمتزلزل عزم اور یکجہتی کے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔

مریم نواز کا پیغام

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت خون کی طرح دوڑتی ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔

مریم نواز شریف نے جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے بہادر کشمیری سلام کے مستحق ہیں، بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادیٔ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔

افواجِ پاکستان کا یکجہتی کا اعادہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف نیول اسٹاف، اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف ایئر اسٹاف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے بھارتی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم اور بہادر عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ افواجِ پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گی۔ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، بلاجواز گرفتاریاں اور آبادیاتی و سیاسی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی منظم کوششیں جاری ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔


آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق، جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اور عالمی برادری کشمیری عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے ٹھوس اور بامعنی اقدامات کرے۔

دیکھیے: دو منٹ کے لیے لگا وہ مجھے مار ہی ڈالے گا‘: انڈیا میں کشمیری نوجوانوں پر حملہ اور ہراسانی کے بڑھتے واقعات

متعلقہ مضامین

پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی تنظیم کی حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں اور شہری ہلاکتوں کی نشاندہی کی گئی ہے

February 5, 2026

کابل سے موصول اطلاعات کے مطابق سادین آئی یلدز نے ایک روز قبل افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ترکی کی جانب سے کابل میں سفارتی نمائندگی کی سطح کم کرنے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب طالبان حکومت عالمی سطح پر سفارتی تنہائی اور دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔

February 5, 2026

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن “ردّالفتنہ-1” کی کامیاب تکمیل پر 216 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 36 معصوم شہری اور 22 بہادر جوان شہید ہوئے

February 5, 2026

ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی اہلیہ خوشحال خان مینا کابل میں ہیپاٹائٹس کے باعث انتقال کر گئیں، انہیں دیوان بیگی بابا قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا

February 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *