"> افغانستان میں امن، خطے میں خوشحالی: پاکستان ۔ قازقستان کا تاریخی اعلامیہ - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغانستان میں امن، خطے میں خوشحالی: پاکستان ۔ قازقستان کا تاریخی اعلامیہ

اعلامیے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ایسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جانا چاہیے جو خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرے
اعلامیے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ایسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جانا چاہیے جو خطے یا دیگر ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرے

پاکستان اور قازقستان کے باہمی مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں پائیدار امن، علاقائی سطح پر معاشی اشتراک، اور بین الاقوامی ٹامدٹب راستوں کی توسیع کو مرکزی اہمیت دی گئی

February 5, 2026

قازق صدر قاسم جومارت توکایووف کے دورۂ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے مابین ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیے میں افغانستان میں پائیدار امن و استحکام، علاقائی اقتصادی تعاون اور مربوط رابطہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دینے پر غور دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر قاسم جومارت توکایووف نے متعدد بین الاقوامی راستوں کو فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان میں “قازقستان۔ترکمنستان۔ افغانستان۔پاکستان اور چین کے راستے شامل ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وسطی اور جنوبی ایشیا کو ٹرانس افغان ریلوے کوریڈور کے ذریعے جوڑنے کی قازق صدر کی تجویز کو سراہا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ریلوے لائن کے ممکنہ ترقیاتی منصوبے کا فوری جائزہ لینے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اعلامیے میں اس اہم نکتے پر بھی اتفاق کیا گیا کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ایسی سرگرمی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جانا چاہیے جو خطے یا دیگر ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کا علاقائی اقتصادی تعاون اور رابطہ کاری کے منصوبوں میں شامل ہونا نہ صرف افغان عوام بلکہ پورے خطے کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔

دیکھیے: افغانستان میں حزب وحدتِ اسلامی میں بغاوت، محقق گروپ نے راہیں جدا کر لیں

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *