"> اسلام آباد خودکش دھماکا: تفتیش میں اہم پیش رفت، مرکزی سہولت کار ہلاک، متعدد گرفتاریاں - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

اسلام آباد خودکش دھماکا: تفتیش میں اہم پیش رفت، مرکزی سہولت کار ہلاک، متعدد گرفتاریاں

مزید بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث ایک نہایت اہم سہولت کار نوشہرہ میں کارروائی کے دوران مارا گیا، جو حملے کی لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہا تھا۔ اداروں کے مطابق اس سہولت کار کا نیٹ ورک دیگر دہشتگرد عناصر سے بھی منسلک تھا۔
اسلام آباد خودکش دھماکا: تفتیش میں اہم پیش رفت، مرکزی سہولت کار ہلاک، متعدد گرفتاریاں

اسلام آباد میں پیش آنے والے اس دہشتگردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے پورے ملک میں آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔

February 7, 2026

اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دہشتگرد حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے ملک بھر میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران خودکش بمبار یاسر ولد بہادر خان کے قریبی رشتہ داروں اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ایک اہم سہولت کار مقابلے میں مارا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق خودکش بمبار کے بہنوئی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اس کے بھائی کو پشاور سے حراست میں لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان گرفتار شدہ افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان سے حملے کی منصوبہ بندی، سہولت کاری اور نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث ایک نہایت اہم سہولت کار نوشہرہ میں کارروائی کے دوران مارا گیا، جو حملے کی لاجسٹک اور آپریشنل سپورٹ فراہم کر رہا تھا۔ اداروں کے مطابق اس سہولت کار کا نیٹ ورک دیگر دہشتگرد عناصر سے بھی منسلک تھا۔

سب سے اہم پیش رفت کے طور پر خودکش بمبار کی والدہ کو اسلام آباد کے ایک پوش سیکٹر میں واقع گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ حملے کے پس پردہ سہولت کاری، رابطوں اور ممکنہ سہولت نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔

اسلام آباد میں پیش آنے والے اس دہشتگردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے پورے ملک میں آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردوں کے سہولت کاروں، ہمدردوں اور نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

دیکھیے: بلوچستان: آپریشن ’ردّالفتنہ-1‘ کامیابی سے مکمل، 216 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *