پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

سعودی عرب پاکستان کے اہم شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم سے ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی اقتصادی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم سے ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی اقتصادی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم سے ملاقات کر رہے ہیں

February 9, 2026

سعودی عرب نے پاکستان میں ٹیکنالوجی، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی وزیر سرمایہ کاری فیصل بن فاضل ابراہیم کے درمیان العُلا شہر میں ہونے والی اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے پاکستان کی حالیہ معاشی اصلاحات کی تفصیلات پیش کیں، جن میں قرض جی ڈی پی کے تناسب میں 70 فیصد تک نمایاں کمی اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں بہتری شامل ہے، جو اب تقریباً 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے پائیدار فنانسنگ کے لیے گرین بانڈز اور پانڈا بانڈز جیسے جدید مالیاتی آلات متعارف کرانے کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے پاکستان کی معاشی استحکام کی طرف بڑھتی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں موجود قابل ذکر انسانی وسائل سے استفادہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے خصوصاً ٹیکنالوجی، معدنیات، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے معاشی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے نجی شعبے کی شرکت، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ اور بینک ایبل منصوبوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی، جس میں وزیر خزانہ نے 2022 کے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے ازالے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے موسمیاتی فنڈز کے استعمال کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق یہ معاہدے پاکستانی معیشت کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتے ہیں، جو نہ صرف بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کرینگے بلکہ روزگار کے نئے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو بھی فروغ دیں گے۔

دیکھیے: ازبک صدر شوکت مرزایوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

متعلقہ مضامین

پشاور کے ہزارخوانی میں سرکاری اسکول بارش کے بعد پانی میں ڈوب گیا، واقعے نے خیبر پختونخوا میں تعلیمی سہولیات اور حکومتی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے۔

September 1, 2026

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

September 1, 2026

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *