"> بھارت کو بڑا دھچکا، پاکستان کے خلاف ابھیشیک شرما کی شرکت مشکوک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بھارت کو بڑا دھچکا: پاکستان کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما کی شرکت مشکوک

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث میگا ایونٹ کے اہم ترین میچ سے باہر ہو سکتے ہیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث میگا ایونٹ کے اہم ترین میچ سے باہر ہو سکتے ہیں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی

February 13, 2026

بھارت کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے اہم ترین معرکے سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ بھارتی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے شدید انفیکشن کے باعث تاحال مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے اتوار کو کولمبو میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

ہسپتال منتقلی اور کپتان کا بیان

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کی طبیعت 6 فروری کو ممبئی میں نیٹ سیشن کے بعد ناساز ہوئی تھی۔ وہ امریکہ کے خلاف میچ میں بھی مکمل فٹ نہیں تھے اور اسی علالت کے باعث پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ بعد ازاں نمیبیا کے خلاف میچ کے لیے دہلی پہنچنے پر ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ اگرچہ انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، تاہم وہ تاحال مکمل فٹنس حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

پاک بھارت ٹاکرے پر اثرات

نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے موقع پر تصدیق کی کہ ابھیشیک شرما ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ اگلے ایک سے دو میچز مِس کر سکتے ہیں۔ کپتان کے اس بیان نے 15 فروری کو پاکستان کے خلاف ہونے والے بڑے مقابلے میں ابھیشیک کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

گروپ اے کا یہ سب سے بڑا مقابلہ کولمبو میں کھیلا جانا ہے، جہاں بھارتی ٹیم کو اپنے اہم اوپنر کی عدم موجودگی میں بیٹنگ لائن میں تبدیلی کرنا پڑ سکتی ہے۔ کرکٹ شائقین اور ماہرین اسے بھارت کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔

دیکھیے: اڈانی گروپ کے خلاف تحریروں پر بھارتی صحافی کو قانونی کاروائی کا سامنا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *