"> وسیم اکرم کے پرانے انٹرویوز میں عمران خان کے ایپسٹن کے جزیروں پر جانے کی تصدیق
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

وسیم اکرم کے پرانے انٹرویوز میں عمران خان کے ایپسٹن کے جزیروں پر جانے کی تصدیق

عمران خان کے مخالفین اس موقف پر قائم ہیں کہ گولڈ اسمتھ فیملی اور ایپسٹین کے درمیان ثابت شدہ سماجی تعلقات اس پورے معاملے کو مشکوک بنانے کے لیے کافی ہیں، جس کی بنیاد پر اب یہ بحث ایوانوں سے نکل کر ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر ایک تہلکہ خیز رخ اختیار کر چکی ہے۔
وسیم اکرم کے پرانے انٹرویوز میں عمران خان کے ایپسٹن کے جزیروں پر جانے کی تصدیق

ناقدین کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے عالمی اثر و رسوخ رکھنے والے ان حلقوں سے پرانے مراسم رہے ہیں جو بین الاقوامی صیہونی لابی کے قریب سمجھے جاتے ہیں، اور ان تعلقات کو محض چہ مگوئیاں قرار دے کر نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔

February 13, 2026

سابق وزیراعظم عمران خان، صیہونی لابی اور بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے گرد گھومتی حالیہ بحث نے اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کر لیا جب سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ زیرِ گردش پایا گیا۔ اس انٹرویو میں وسیم اکرم ایک ایسے واقعے کا ذکر کرتے ہیں جہاں عمران خان انہیں ایک نجی طیارے کے ذریعے ایک دور افتادہ جزیرے پر لے گئے تھے، جسے اب مبصرین اور ناقدین ایپسٹین کے بدنام زمانہ جزیرے سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ عمران خان کے سابقہ سسرالی خاندان، گولڈ اسمتھ فیملی، کے جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات ریکارڈ کا حصہ ہیں، تاہم وسیم اکرم کے اس بیان کو سیاسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ ناقدین کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے عالمی اثر و رسوخ رکھنے والے ان حلقوں سے پرانے مراسم رہے ہیں جو بین الاقوامی صیہونی لابی کے قریب سمجھے جاتے ہیں، اور ان تعلقات کو محض چہ مگوئیاں قرار دے کر نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب، حقائق کا باریک بینی سے جائزہ لینے والے حلقے اس کہانی میں موجود تضادات کی نشاندہی بھی کر رہے ہیں۔ وسیم اکرم نے جس واقعے کا ذکر کیا وہ 1988 کے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پیش آیا تھا، جبکہ جیفری ایپسٹین نے اپنا بدنام زمانہ جزیرہ اس واقعے کے تقریباً ایک دہائی بعد یعنی 1998 میں خریدا تھا۔

مزید برآں، حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والی “ایپسٹین فائلز” میں اگرچہ عمران خان کا تذکرہ موجود ہے، مگر وہ مثبت کے بجائے منفی رنگ میں ہے، جہاں ایپسٹین مبینہ طور پر عمران خان کو ایک “کٹر مذہبی شخصیت” قرار دے کر ان کی مخالفت کرتا نظر آتا ہے۔ تاہم،

عمران خان کے مخالفین اس موقف پر قائم ہیں کہ گولڈ اسمتھ فیملی اور ایپسٹین کے درمیان ثابت شدہ سماجی تعلقات اس پورے معاملے کو مشکوک بنانے کے لیے کافی ہیں، جس کی بنیاد پر اب یہ بحث ایوانوں سے نکل کر ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر ایک تہلکہ خیز رخ اختیار کر چکی ہے۔

دیکھیے: ایپسٹن فائلز میں ٹرمپ کے بعد مودی کا نام بھی سامنے آ گیا، اسرائیلی وزیراعظم کیلئے ناچنے اور گانے کا انکشاف

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *