"> ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن؛ 5 دہشت گرد ہلاک - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن؛ 5 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ عیسیٰ دربند میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے گنڈاپور گروپ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ عیسیٰ دربند میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے گنڈاپور گروپ سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی؛ کوٹ عیسیٰ دربند میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد گنڈاپور گروپ کے 5 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے، بھاری اسلحہ برآمد

February 23, 2026

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے کوٹ عیسیٰ دربند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے خطرناک ‘گنڈاپور گروپ’ سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر فوری طور پر کاروائی کا آغاز کیا گیا۔ دورانِ اپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گنڈاپور گروپ کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ گروہ علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی دوسرے ممکنہ شرپسند کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ‘عزمِ استحکام’ کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *