"> ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028: بنگلہ دیش کی براہِ راست شرکت کی تصدیق - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028: بنگلہ دیش کی براہِ راست شرکت کی تصدیق

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی تفصیلات جاری کر دیں؛ بنگلہ دیش، افغانستان اور آئرلینڈ کی براہِ راست شرکت یقینی
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کی تفصیلات جاری کر دیں؛ بنگلہ دیش، افغانستان اور آئرلینڈ کی براہِ راست شرکت یقینی

خیال رہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی عدمِ شرکت کے باعث سوالات جنم رہے تھے کہ آیا ٹیم کے اگلے ایڈیشن میں بنگلہ دیش کی براہِ راست جگہ بنا پائے گی یا نہیں

February 23, 2026

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے حوالے سے صورتحال واضح کر دی ہے۔ تازہ ترین اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش، افغانستان اور آئرلینڈ اپنی مستحکم عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر ایونٹ میں براہِ راست شرکت کریں گے۔

آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیمیں خودکار طور پر اگلے ایڈیشن کے لیے کوالیفائی کر جاتی ہیں۔ تاہم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی ایونٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔ باقی ماندہ ٹیموں کا فیصلہ آئی سی سی کی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر ہونا ہے، جس کے لیے 9 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

موجودہ صورتحال میں بنگلادیش نویں افغانستان دسویں اور آئرلینڈ بارہویں نمبر پر موجود ہیں۔ چونکہ 9 مارچ سے قبل ان ٹیموں کا کوئی بین الاقوامی میچ شیڈول نہیں، اس لیے ان کی رینکنگ میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ اسی بنیاد پر آئی سی سی نے ان تینوں ٹیموں کی 2028ء کے عالمی میلے میں براہِ راست شرکت کی تصدیق کر دی ہے، جس سے کرکٹ حلقوں میں جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی عدمِ شرکت کے باعث سوالات جنم رہے تھے کہ آیا ٹیم کے اگلے ایڈیشن میں بنگلہ دیش کی براہِ راست جگہ بنا پائے گی یا نہیں۔

واضح رہے کہ 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی 20 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جن میں سے 8 ٹیمیں کوالیفائنگ مرحلے کے ذریعے ایونٹ میں جگہ بنائیں گی، جبکہ بقیہ ٹیموں کی پوزیشن کارکردگی، رینکنگ اور میزبان حیثیت کی بنیاد پر طے کی جا رہی ہے

دیکھیے: پاکستانی کرکٹ کا بحران: محض شکست نہیں، بلکہ نظام کا زوال

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *