"> مفاد پرستی یا سیاسی خدمت؟ علیمہ خان کے اثر و رسوخ پر پارٹی حلقوں میں تشویش - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

مفاد پرستی یا سیاسی خدمت؟ علیمہ خان کے اثر و رسوخ پر پارٹی حلقوں میں تشویش

تحریک انصاف کے اندرونی حلقوں میں علیمہ خان کی مداخلت اور خود ساختہ قیادت کے خلاف آوازیں بلند ہونے لگی ہیں، جس سے پارٹی نظم و ضبط متاثر ہونے کا خدشہ ہے
تحریک انصاف کے اندرونی حلقوں میں علیمہ خان کی مداخلت اور خود ساختہ قیادت کے خلاف آوازیں بلند ہونے لگی ہیں، جس سے پارٹی نظم و ضبط متاثر ہونے کا خدشہ ہے

پی ٹی آئی میں قیادت کی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ علیمہ خان اور سہیل آفریدی پر پارٹی میں انتشار پھیلانے اور نامزد قیادت کو نظر انداز کرنے کے الزامات

February 26, 2026

پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی حلقوں میں قیادت اور فیصلے سازی کے اختیارات پر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق، علیمہ خان کی جانب سے پارٹی معاملات میں مبینہ مداخلت اور ‘خود ساختہ قیادت’ کے رجحان نے تنظیم کے اندر انتشار کی سی کیفیت پیدا کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان جن کے پاس پارٹی کا کوئی رسمی عہدہ نہیں ہے، ان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ مخلص کارکنان کو دیوار سے لگا کر پارٹی پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ان کے حالیہ اقدامات کا مقصد پارٹی کی خدمت کے بجائے محض خود کو قانونی گرفت سے بچانا معلوم ہوتا ہے۔ یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات میں تو عدالتوں میں جذباتی انداز اختیار کرتی ہیں، لیکن اپنے خلاف جاری قانونی کارروائیوں میں پیش ہونے سے گریزاں رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ قائدین اور متعلقہ ڈاکٹرز اپنا کام بھرپور طریقے سے انجام دے رہے ہیں اور پوری جماعت ان پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔ تاہم، علیمہ خان اور سہیل آفریدی کے بارے میں تاثر پایا جاتا ہے کہ وہ فیصلہ سازی کے تمام اختیارات اپنے تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔ اس رویے نے پارٹی کے اندر کھینچا تانی اور ٹوٹ پھوٹ کی فضا کو جنم دیا ہے۔

پارٹی کے مخلص حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مفاد پرستی پر مبنی یہ ایجنڈا تحریک انصاف کے اتحاد اور تنظیمی ڈھانچے کو کمزور کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور اس قسم کی ‘خود ساختہ قیادت’ کا سلسلہ جاری رہا تو سیاسی طور پر جماعت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دیکھیے: مودی کا دورہ اسرائیل اور پاکستان کی سکیورٹی پر اس کے اثرات

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *