امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

افغان اشتعال انگیزی پر پاکستانی فورسز کا منہ توڑ جواب، 22 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان سے منسلک میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹے دعوے اور مبینہ جعلی ویڈیوز پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ زمینی حقائق کو مسخ کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے جوابی گولہ باری جاری ہے، جبکہ فضائی ڈرونز کے ذریعے بھی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سرحدی علاقوں میں صورتحال تاحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے اور فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔

February 26, 2026

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے مبینہ اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ جھڑپوں میں افغان طالبان رجیم کے 22 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے پاکستانی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تمام کواڈ کاپٹرز کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، جس سے کسی بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے جوابی گولہ باری جاری ہے، جبکہ فضائی ڈرونز کے ذریعے بھی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سرحدی علاقوں میں صورتحال تاحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے اور فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان سے منسلک میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹے دعوے اور مبینہ جعلی ویڈیوز پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ زمینی حقائق کو مسخ کیا جا سکے۔

دوسری جانب افغان حکام کی جانب سے ان الزامات اور دعوؤں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ حکام کے مطابق پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ مزید تفصیلات سرکاری اعلامیوں کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔

دیکھیے: پاکستان کی کارروائیوں کے بعد افغانستان میں قبائلی دباؤ میں اضافہ، طالبان حکومت کو نئے چیلنجز درپیش

متعلقہ مضامین

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *