"> شوبز میں ہراسانی کے خلاف آواز بلند کرنے پر علیزے شاہ نے عینا آصف کی بھرپور حمایت کی - HTN Urdu شوبز میں ہراسانی کے خلاف آواز بلند کرنے پر علیزے شاہ نے عینا آصف کی بھرپور حمایت کی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

شوبز میں ہراسانی کے خلاف آواز بلند کرنے پر علیزے شاہ نے عینا آصف کی بھرپور حمایت کی

علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ کم عمر لڑکیوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ اکثر دیکھنے میں آتا ہے، خاص طور پر ان فنکاروں کے ساتھ جو شوبز پس منظر سے تعلق نہیں رکھتے
علیزے شاہ نے عینا آصف کی حمایت کر دی

علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عینا آصف کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں بعض سینئر فنکار نئے یا کم تجربہ کار اداکاروں کو وہ مقام نہیں دیتے جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں

March 29, 2026

کراچی: پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے نوجوان اداکارہ عینا آصف کے حق میں کھل کر حمایت کا اظہار کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں نئے فنکاروں کے ساتھ رویے پر سوالات اٹھا دیے۔

علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عینا آصف کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں بعض سینئر فنکار نئے یا کم تجربہ کار اداکاروں کو وہ مقام نہیں دیتے جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں، بلکہ بعض اوقات انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے عینا آصف کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نسل کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں اور غیر معمولی جذباتی ذہانت رکھتی ہیں۔

علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ کم عمر لڑکیوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ اکثر دیکھنے میں آتا ہے، خاص طور پر ان فنکاروں کے ساتھ جو شوبز پس منظر سے تعلق نہیں رکھتے۔

انہوں نے عینا آصف کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپنے تجربات کھل کر بیان کرنا نہ صرف جرات مندانہ اقدام ہے بلکہ دیگر نوجوان فنکاروں کیلئے بھی حوصلہ افزا مثال ہے۔

واضح رہے کہ عینا آصف نے حال ہی میں ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ بعض سینئر اداکار انہیں نظر انداز کرتے ہیں اور طنز کا نشانہ بھی بناتے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس موضوع پر بحث چھڑ گئی۔

دیکھئیے:وائرل ہونے کی ہوس میں گلیمر کوئن کا جعلی اغوا ڈرامہ؛ انفلوئنسر گرفتار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *