"> وائرل ہونے کی ہوس میں گلیمر کوئن کا جعلی اغوا ڈرامہ؛ انفلوئنسر گرفتار - HTN Urdu وائرل ہونے کی ہوس میں گلیمر کوئن کا جعلی اغوا ڈرامہ؛ انفلوئنسر گرفتار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

وائرل ہونے کی ہوس میں گلیمر کوئن کا جعلی اغوا ڈرامہ؛ انفلوئنسر گرفتار

انہوں نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ اغوا کاروں نے ان کے شوہر پر تشدد کیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، تاہم پولیس تحقیقات کے دوران یہ پوری کہانی مشکوک ثابت ہوئی
وائرل ہونے کے لئے جعلی اغوا کا ڈرامہ

تفتیشی افسر کلے اینڈرسن کے مطابق شواہد سے واضح ہوا کہ یہ اغوا دراصل ایک منصوبہ بند ڈرامہ تھا، جس کا مقصد سوشل میڈیا پر شہرت اور فالوورز میں اضافہ کرنا تھا

March 27, 2026

برازیلیا: سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کی دوڑ نے ایک برازیلین انفلوئنسر کو جیل پہنچا دیا، جہاں گلیمر ماڈل مونیکی فراگا کا مبینہ جعلی اغوا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق مونیکی فراگا نے گزشتہ سال اپریل میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ روتے ہوئے دعویٰ کر رہی تھیں کہ انہیں اور ان کے شوہر کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا اور جنگل میں یرغمال بنا کر تاوان کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ اغوا کاروں نے ان کے شوہر پر تشدد کیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، تاہم پولیس تحقیقات کے دوران یہ پوری کہانی مشکوک ثابت ہوئی۔

تفتیشی افسر کلے اینڈرسن کے مطابق شواہد سے واضح ہوا کہ یہ اغوا دراصل ایک منصوبہ بند ڈرامہ تھا، جس کا مقصد سوشل میڈیا پر شہرت اور فالوورز میں اضافہ کرنا تھا۔

پولیس نے “اسموک اسکرین آف لائکس” نامی آپریشن کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مونیکی فراگا کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کیس میں مزید افراد کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

حیران کن طور پر تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ مونیکی کے شوہر اس منصوبے سے بے خبر تھے اور انہیں واقعی اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ پر بلیک میلنگ، عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے اور ریاستی وسائل ضائع کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ وہ اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ اغوا حقیقی تھا۔

دیکھئیے:منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ علی عباسی کی بہن کی عبوری ضمانت منسوخ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *