"> امتِ مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہوگا؛ اسحاق ڈار - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

امتِ مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہوگا؛ اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ناگزیر ہے، اور پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں خطے اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔
امتِ مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ہوگا؛ اسحاق ڈار

انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایران اور امریکا نے مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان پر اعتماد ظاہر کیا ہے، اور کہا کہ آنے والے دنوں میں ان مذاکرات کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اعزاز ہوگا۔

March 29, 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چار فریقی مشاورتی اجلاس کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور قیامِ امن کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں اور اس کے نتیجے میں صرف تباہی اور جانی نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے کا پہلا اجلاس 19 مارچ کو ریاض میں منعقد ہوا تھا، جس کے بعد اسلام آباد میں سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کا اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ناگزیر ہے، اور پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں خطے اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی اور پاکستان کی جانب سے اس عمل میں سہولت کاری کی پیشکش پر شرکاء نے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان نے اس حوالے سے چین کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی رابطہ کیا، جنہوں نے پاکستان کی امن کوششوں کی مکمل حمایت کی۔

انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایران اور امریکا نے مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان پر اعتماد ظاہر کیا ہے، اور کہا کہ آنے والے دنوں میں ان مذاکرات کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی اعزاز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *