"> ٹرمپ کا اتحادیوں پر سخت وار، برطانیہ اور فرانس کو دھمکی؛ “ہم سے فیول خریدو یا خود ہرمز جاؤ” - HTN Urdu ٹرمپ کا اتحادیوں پر سخت وار، برطانیہ اور فرانس کو دھمکی؛ “ہم سے فیول خریدو یا خود ہرمز جاؤ”
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ٹرمپ کا اتحادیوں پر سخت وار، برطانیہ اور فرانس کو دھمکی؛ “ہم سے فیول خریدو یا خود ہرمز جاؤ”

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا، آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکا اب آپ کی مدد کے لیے موجود نہیں ہو گا، بالکل اسی طرح جیسے آپ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔
ٹرمپ کی فرانس کو ڈانٹ

امریکا کے پاس وافر مقدار میں فیول موجود ہے، تاہم جو ممالک ساتھ نہیں کھڑے ہوئے انہیں اب خود اپنے فیصلوں کا بوجھ اٹھانا ہوگا۔

March 31, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں مکمل حمایت نہ کرنے پر برطانیہ اور فرانس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ نے ایران کی حکومت گرانے کی مہم میں شامل ہونے سے انکار کیا جبکہ فرانس نے اسرائیل کے لیے فوجی سامان لے جانے والے طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایسے ممالک کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ امریکا سے جیٹ فیول خریدیں یا خود آبنائے ہرمز جا کر تیل حاصل کریں، کیونکہ امریکا اب ان کی مدد کیلئے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس وافر مقدار میں فیول موجود ہے، تاہم جو ممالک ساتھ نہیں کھڑے ہوئے انہیں اب خود اپنے فیصلوں کا بوجھ اٹھانا ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا، آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکا اب آپ کی مدد کے لیے موجود نہیں ہو گا، بالکل اسی طرح جیسے آپ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔

امریکی صدر نے فرانس کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے معاملے پر “غیر مددگار” رہا اور واشنگٹن اس رویے کو یاد رکھے گا۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران بڑی حد تک تباہ ہو چکا ہے اور جنگ کا مشکل مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جبکہ اب دیگر ممالک کو اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے خود اقدامات کرنا ہوں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ کا یہ سخت لہجہ نہ صرف مغربی اتحادیوں کے درمیان اختلافات کو ظاہر کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر اتحاد میں دراڑوں کی بھی نشاندہی کرتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر ہے۔

دیکھئیے:ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو تمام توانائی تنصیبات کو تباہ کردیں گے: ٹرمپ کی دھمکی

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *