"> حکومت، معیشت اور کرکٹ سے کوئی امید نہیں، فضیلہ قاضی نے بنیادی سہولیات کی کمی پر سوال اٹھا دیا - HTN Urdu حکومت، معیشت اور کرکٹ سے کوئی امید نہیں، فضیلہ قاضی نے بنیادی سہولیات کی کمی پر سوال اٹھا دیا
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

حکومت، معیشت اور کرکٹ سے کوئی امید نہیں، فضیلہ قاضی نے بنیادی سہولیات کی کمی پر سوال اٹھا دیا

وہ ایک پوش علاقے میں رہتی ہیں لیکن اس کے باوجود گیس اور پانی جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ ان کے مطابق بارش کے بعد سے گیس دستیاب نہیں جبکہ پانی ٹینکر کے ذریعے حاصل کرنا پڑتا ہے۔
فضیلہ قاضی کی حکومت پر تنقید

جس شخص کے بچوں کو کھانا میسر نہ ہو، وہ سب سے پہلے ان کی ضروریات پوری کرنے کے بارے میں سوچے گا، ایسے میں وہ اپنے حقوق کیلئے آواز کیسے اٹھا سکتا ہے۔

April 5, 2026

کراچی: سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے ملک میں بنیادی سہولیات کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حکومت، معیشت اور کرکٹ سے کوئی خاص امید نہیں رہی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ عام شہری آج کل اپنے زورِ بازو پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ بنیادی سہولیات تک رسائی بھی مشکل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کے بچوں کو کھانا میسر نہ ہو، وہ سب سے پہلے ان کی ضروریات پوری کرنے کے بارے میں سوچے گا، ایسے میں وہ اپنے حقوق کیلئے آواز کیسے اٹھا سکتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق عوام کو مسائل میں الجھا کر رکھا جاتا ہے تاکہ وہ سوال نہ کر سکیں۔ “اگر لوگوں کو تمام سہولیات فراہم کر دی جائیں تو وہ اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہو جائیں گے۔”

فضیلہ قاضی نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پوش علاقے میں رہتی ہیں لیکن اس کے باوجود گیس اور پانی جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ ان کے مطابق بارش کے بعد سے گیس دستیاب نہیں جبکہ پانی ٹینکر کے ذریعے حاصل کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن سہولیات میں بہتری نہیں آئی، جو تشویشناک صورتحال ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں صورتحال نسبتاً بہتر تھی مگر اب حالات بدل چکے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنی امیدیں صرف اللہ سے وابستہ رکھتی ہیں۔

دیکھئیے:تیل بحران: شوبز شخصیات کی عوام سے ایندھن بچانے کی اپیل، ذمہ دارانہ رویے پر زور

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *