"> پاکستانی حکومت اور عوام کی ہمدردی سعودی بہن، بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیر اعظم کی الجبیل حملے کی شدید مذمت - HTN Urdu پاکستانی حکومت اور عوام کی ہمدردی سعودی بہن، بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیر اعظم کی الجبیل حملے کی شدید مذمت
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پاکستانی حکومت اور عوام کی ہمدردی سعودی بہن، بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیر اعظم کی الجبیل حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم نے حالیہ حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ اسی طرح کھڑا رہے گا جیسے سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
پاکستانی وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کا رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے الجبیل آئل فسیلیٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔

April 7, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، جبکہ الجبیل آئل فسیلیٹی پر حملے کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے میں جاری کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ اسی طرح کھڑا رہے گا جیسے سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے الجبیل آئل فسیلیٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے موجودہ کشیدہ صورتحال میں سعودی قیادت کے تحمل اور دانشمندانہ طرز عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی رویہ سفارتی حل کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے اور امن کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دیکھئیے:ایران پر حملوں کی ڈیڈ لائن قریب: پاکستان اور مصر متحرک؛ جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دیں

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *