اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

اسرائیل نے لبنان پر حملے نہ روکے تو ایران جنگ بندی سے دستبردار ہو جائے گا: ایرانی میڈیا

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی، جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔
ایران کا جنگ بندی سے دستبرداری کا انتباہ

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق حملوں میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔

April 8, 2026

بیروت/تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے تو وہ جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان پر شدید حملے کرتے ہوئے درجنوں افراد کو جاں بحق اور سیکڑوں کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیروت، وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 100 سے زائد مراکز اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس سے دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا اور مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق حملوں میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی، جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

دوسری جانب ایرانی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں تو وہ جنگ بندی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر سکتا ہے۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی میں امریکا نے تمام محاذوں پر لڑائی روکنے پر اتفاق کیا تھا، جس میں لبنان بھی شامل تھا، تاہم اسرائیل کی جانب سے حملے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران ایک طرف جنگ بندی سے دستبرداری پر غور کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب ایرانی مسلح افواج ممکنہ ردعمل کیلئے اہداف کی نشاندہی بھی کر رہی ہیں۔

ایرانی مؤقف میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر امریکا اپنے اتحادی اسرائیل کو قابو میں رکھنے میں ناکام رہا تو ایران خود عملی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دیکھئیے:عالمی ثالث کے طور پر سوئٹزرلینڈ کا دور ختم: پاکستان اب عالمی سفارت کاری کا نیا مرکز ہے، سوئس اخبار ‘بلک’ کا انکشاف

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *