اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

لبنانی وزیراعظم کی پاکستان سے فوری جنگ بندی کیلئے تعاون کی اپیل، اسرائیلی حملوں کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
لبنانی وزیر اعظم اور پاکستانی وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف اور لبنانی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی صورتحال اور لبنان میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

April 9, 2026

اسلام آباد: لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے لبنان اور اس کے عوام پر جاری حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی ہے، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور لبنانی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی صورتحال اور لبنان میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

حکام کے مطابق لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے لبنان پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے تعاون طلب کیا اور دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لبنانی وزیراعظم نے پاکستان سے یہ بھی درخواست کی کہ ایران امریکا جنگ بندی میں لبنان کی شمولیت کی تصدیق کی جائے تاکہ مزید حملوں کو روکا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ امریکا اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں لبنان شامل نہیں۔

ادھر ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایران لبنان کو جنگ بندی کا لازمی حصہ سمجھتا ہے، جبکہ اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دیکھئیے:اسلام آباد عالمی سفارت کاری کا مرکز؛ ایران امریکہ جنگ بندی میں تاریخی کردار، عالمی سطح پر زبردست ستائش

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *