"> سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعوے، بھارتی اکاؤنٹس کی پاکستانی فضائیہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کی کوشش - HTN Urdu سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعوے، بھارتی اکاؤنٹس کی پاکستانی فضائیہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کی کوشش
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

سوشل میڈیا پر گمراہ کن دعوے، بھارتی اکاؤنٹس کی پاکستانی فضائیہ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کی کوشش

اس سے قبل بھی بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستان کے دفاعی معاملات سے متعلق غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔
بھارتی اکاؤنٹس کا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا

رپورٹس کے مطابق چند بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ایئر فورس کے سی-130 اور آئی ایل-78 طیارے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کی جانب روانہ ہوئے اور خطے میں کسی ممکنہ عسکری سرگرمی کا حصہ ہیں۔

April 9, 2026

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر بھارتی اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستانی فضائیہ کی سرگرمیوں سے متعلق گمراہ کن اور غیر مصدقہ دعوے پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جنہیں حکام اور ذرائع نے بے بنیاد قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چند بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ایئر فورس کے سی-130 اور آئی ایل-78 طیارے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کی جانب روانہ ہوئے اور خطے میں کسی ممکنہ عسکری سرگرمی کا حصہ ہیں۔

ان پوسٹس میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ متحرک ہو چکا ہے، جبکہ بعض دعوؤں میں کہا گیا کہ پاکستانی فضائیہ کے ٹینکر طیارے خلیجی فضائی حدود میں لڑاکا طیاروں کی معاونت کر رہے ہیں۔

تاہم ذرائع کے مطابق یہ دعوے غیر مصدقہ اور گمراہ کن ہیں اور ان کی کسی سرکاری یا معتبر ذریعے سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی خبریں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہو سکتی ہیں جن کا مقصد پاکستان کے حوالے سے غلط تاثر قائم کرنا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ دنوں میں خطے کی صورتحال کے تناظر میں سوشل میڈیا پر جعلی یا مبالغہ آمیز معلومات پھیلانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس میں مخصوص اکاؤنٹس سرگرم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستان کے دفاعی معاملات سے متعلق غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پھیلانے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔

دیکھئیے:سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا جنگ بندی کے بعد پہلا سرکاری رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *