"> رمشا خان نے خوشال خان سے شادی کی تصدیق کر دی، تصاویر لیک ہونے پر شدید ردعمل - HTN Urdu رمشا خان نے خوشال خان سے شادی کی تصدیق کر دی، تصاویر لیک ہونے پر شدید ردعمل
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

رمشا خان نے خوشال خان سے شادی کی تصدیق کر دی، تصاویر لیک ہونے پر شدید ردعمل

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتی آئی ہیں اور آئندہ بھی ایسا ہی کریں گی۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور وائرل مواد کو مزید شیئر نہ کیا جائے۔
خوشال خان اور رمشا خان کی شادی

رمشا خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ان کی اور خوشال خان کی نجی تصاویر بغیر اجازت لیک کی گئیں، جو اخلاقی طور پر درست نہیں۔

April 13, 2026

کراچی: پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشال خان سے شادی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے وائرل ہونے والی نجی تصاویر پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اداکارہ نے یہ بیان حالیہ دنوں میں گردش کرنے والی افواہوں کے بعد سوشل میڈیا پر جاری کیا۔

رمشا خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ان کی اور خوشال خان کی نجی تصاویر بغیر اجازت لیک کی گئیں، جو اخلاقی طور پر درست نہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پیجز کو خبردار کیا کہ ان تصاویر کو بطور مواد استعمال نہ کیا جائے اور فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتی آئی ہیں اور آئندہ بھی ایسا ہی کریں گی۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور وائرل مواد کو مزید شیئر نہ کیا جائے۔

رمشا خان نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات مناسب وقت پر شیئر کی جائیں گی۔ ان کے مطابق “یہ ہماری زندگی ہے، کوئی سرخی نہیں”، اس لیے انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق افواہیں زیر گردش تھیں، جبکہ بعض شوبز شخصیات کی جانب سے بھی غیر رسمی تصدیق سامنے آئی تھی، جس کے بعد وائرل تصاویر نے اس بحث کو مزید تیز کر دیا۔

دیکھئیے:لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں: 92 برس کی عمر میں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئیں

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *