"> لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں: 92 برس کی عمر میں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئیں - HTN Urdu لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں: 92 برس کی عمر میں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئیں
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے انتقال کر گئیں: 92 برس کی عمر میں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئیں

ان کے انتقال پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ بھارتی موسیقی کی تاریخ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آشا بھوسلے کا انتقال

آشا بھوسلے نے کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں بالی وڈ سمیت مختلف زبانوں میں بے شمار مقبول گیت گائے اور موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔

April 12, 2026

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

رپورٹس کے مطابق آشا بھوسلے کو سینے کے انفیکشن کے باعث اسپتال لایا گیا تھا اور ان کا انتقال متعدد اعضا کے کام چھوڑ جانے کے سبب ہوا۔ ان کی پوتی زنائی بھوسلے نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی علالت کی تصدیق کی تھی۔

لیجنڈری گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کے مطابق عوام کل صبح 11 بجے لوئر پریل میں واقع ان کی رہائش گاہ پر آخری دیدار کر سکیں گے، جبکہ آخری رسومات شام 4 بجے شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی۔

آشا بھوسلے نے کئی دہائیوں پر محیط کیریئر میں بالی وڈ سمیت مختلف زبانوں میں بے شمار مقبول گیت گائے اور موسیقی کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ انہیں سن 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008 میں پدم وبھوشن جیسے اعلیٰ اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

ان کے انتقال پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ بھارتی موسیقی کی تاریخ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دیکھئیے:اسلام آباد مذاکرات پر بحث: پاکستان نے بہترین میزبانی کرتے ہوئے مذاکراتی عمل کو میڈیا سرکس بننے سے روکا: عالمی صحافیوں کی حمایت

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *