"> پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی - HTN Urdu پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی

لاہور کی جانب سے حسیب اللہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اسامہ میر نے 22، فخر زمان نے 20، عبداللہ شفیق نے 17 اور سکندر رضا نے 15 رنز اسکور کیے۔
کوئٹہ کی لاہور کو شکست

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

April 17, 2026

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ لاہور کی جانب سے حسیب اللہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اسامہ میر نے 22، فخر زمان نے 20، عبداللہ شفیق نے 17 اور سکندر رضا نے 15 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جہانداد خان اور عثمان طارق نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں اور لاہور کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے 135 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ رائلی روسو 60 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ حسن نواز نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، جبکہ لاہور قلندرز 6 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

دیکھئیے:پی ایس ایل 11: بابر اعظم کی فارم میں واپسی پر سلمان نصیر نے نظر اتاری، ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *