برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

خاران کے علاقے لجے میں سکیورٹی فورسز کا فتنۂ ہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ابتدائی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری۔

August 15, 2026

شمالی وزیرستان کے ٹنڈی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارٹر گولے کی زد میں آ کر ٹی ٹی پی کا خطرناک خارجی دہشتگرد ابوبکر عرف سبین ہلاک ہو گیا۔

August 15, 2026

پاکستان میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کی کوششیں؛ کوریا کو سیریز کھیلنے کی دعوت

انہوں نے بتایا کہ اس تاریخی سیریز کے لیے بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، تاہم پی ایچ ایف کی بھرپور خواہش ہے کہ یہ سیریز جولائی کے آخری ہفتے میں پاکستان میں کھیلی جائے۔
پاکستان ہاکی کی بحالی

کوریائی حکام کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد میچز کے لیے شہروں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ تمام مقابلوں کا انعقاد کسی ایک ہی شہر میں کیا جائے یا پھر ملک کے مختلف شہروں میں میچز شیڈول کیے جائیں۔

May 15, 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کے لیے کوریا کو 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اس اہم پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تاریخی سیریز کے لیے بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، تاہم پی ایچ ایف کی بھرپور خواہش ہے کہ یہ سیریز جولائی کے آخری ہفتے میں پاکستان میں کھیلی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوریائی حکام کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد میچز کے لیے شہروں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ تمام مقابلوں کا انعقاد کسی ایک ہی شہر میں کیا جائے یا پھر ملک کے مختلف شہروں میں میچز شیڈول کیے جائیں۔ محی الدین وانی نے امید ظاہر کی کہ اگر کوریا کا یہ دورہ طے پا جاتا ہے تو پاکستان کی سرزمین پر بین الاقوامی ہاکی کی واپسی سے کھیل کے ایک نئے اور شاندار سفر کا آغاز ہو سکے گا۔

پاکستان ہاکی ٹیم 15 سے 30 اگست تک بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں شیڈول ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگی۔ قومی مینیجمنٹ اس اہم ترین عالمی ایونٹ سے قبل ہوم گراؤنڈ پر کوریا کے خلاف 4 ٹیسٹ میچز کھیل کر اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی خواہش مند ہے۔

عالمی درجہ بندی میں اس وقت پاکستان 12ویں اور کوریا 20ویں نمبر پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوریا کی ٹیم کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے، جبکہ پاکستان ایونٹ میں ٹرافی کے حصول کے لیے میدان میں اترے گا۔

دیکھئیے:کیا کرسٹیانو رونالڈو 2026ء کا ورلڈ کپ کھیلیں گے؟ فٹبال اسٹار کے مستقبل سے متعلق بڑی وضاحت سامنے آ گئی

متعلقہ مضامین

برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *