"> ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا؛ پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا باضابطہ اعلان - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا؛ پاکستان میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا باضابطہ اعلان

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے بھی شرکت کی تاکہ سائنسی اور فنی معاونت حاصل کی جا سکے۔
ذی الج کا چاند

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئیں

May 17, 2026

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان میں عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی 2026 کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے بھی شرکت کی تاکہ سائنسی اور فنی معاونت حاصل کی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور تمام صوبائی دارالحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت منعقد کیے گئے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی ٹھوس شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد اتفاقِ رائے سے چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیر ۱۸ مئی 2026 کو ملک بھر میں یکم ذی الحج ہوگی اور اس حساب سے ۱۰ ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، کراچی میں جاری مرکزی اجلاس کے دوران کمیٹی کے ۲ ارکان کی جانب سے چاند دیکھنے کی براہِ راست شہادتیں ملیں۔ اس کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا سے بھی 3 معتبر شہادتیں موصول ہوئیں، جہاں زونل کمیٹی کے ارکان کے مطابق مردان سے دو گواہان محمد اور احمد نے چاند کی گواہی دی جبکہ پشاور سے بھی ایک گواہ کی جانب سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی۔

دیکھئیے:پانی کا بحران یا جنگی ہتھیار؟ بھارت کی آبی پالیسی اور عالمی برادری کی خاموشی باعثِ تشویش

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *