"> سلہٹ ٹیسٹ: بنگلہ دیش دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

سلہٹ ٹیسٹ: بنگلہ دیش دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

بلے باز مشفق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 137 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ لٹن داس نے 69 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔
سلہٹ ٹیسٹ

میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 110 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔

May 18, 2026

سلہٹ: بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز میزبان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ہے، جس کے بعد پاکستان کو میچ اور سیریز بچانے کے لیے 437 رنز کا انتہائی مشکل ہدف ملا ہے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو پہلے ہی 1-0 کی برتری حاصل ہے، جہاں اس نے پہلے میچ میں پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔

میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 110 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔ تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 137 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ لٹن داس نے 69 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔

اس سے قبل محمود الحسن جوئے 52 اور مومن الحق 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز بنگلہ دیش کے 278 رنز کے جواب میں محض 232 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 68 اور ساجد خان 38 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، جبکہ کپتان شان مسعود 21، سلمان آغا 21 اور محمد رضوان صرف 13 رنز بنا سکے تھے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3، 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اب پاکستان کو سیریز برابر کرنے کے لیے اپنی دوسری اننگز میں تاریخ کی سب سے بڑی بیٹنگ لائن اپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 437 رنز کا ہدف عبور کرنا ہوگا۔

دیکھئیے:سلہٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ بنگلادیش کے 278 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *