"> اسلام آباد مفاہمتی یادداشت: خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ قدر ہے، برطانیہ - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت: خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ قدر ہے، برطانیہ

برطانوی وزیر خارجہ ایوویٹ کوپر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ایوویٹ کوپر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ہے۔

پاکستان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم رابطہ؛ برطانوی وزیر خارجہ نے امریکہ-ایران سفارت کاری میں پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف کرتے ہوئے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو خطے کے امن کے لیے اہم قرار دیا۔

June 28, 2026

اسلام آباد: برطانیہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان کے کردار کو انتہائی قابلِ قدر قرار دیا ہے۔

یہ بات برطانوی وزیر خارجہ ایوویٹ کوپر نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ سفارتی کامیابی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے میں پاکستان نے ایک کلیدی اور تعمیری ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔

گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے علاقائی و عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے حوالے سے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک-برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں بھی مختلف عالمی و علاقائی فورمز پر قریبی باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *