کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کے روز ایک زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے بعد شہر کے مختلف حصوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور فضا میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے۔
مقام سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی۔ دھماکے کے فوراً بعد کابل کے بعض حصوں سے آگ کے بلند شعلے اور گاڑھا سیاہ دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہیں۔
#BREAKING
— Aamaj News English (@aamajnews_EN) June 29, 2026
Explosion Reported in Afghanistan’s Capital as Fire and Smoke Rise Over Kabul
Sources from Kabul have reported hearing a loud explosion on Monday, followed by visible fire & thick plumes of smoke rising over parts of the city.
The Taliban have not said anything yet. pic.twitter.com/P7zrNCu3yw
سکیورٹی اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو چکی ہیں، تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔
طالبان حکام نے تاحال اس واقعے کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دیکھیے: طالبان کی جانب سے اسلحہ مساجد اور اسکولوں میں منتقل کرنے کا انکشاف