"> ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 40 مسافر جاں بحق ہو گئے۔
ژوب کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری

بلوچستان کے علاقے داناسر میں مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

July 3, 2026

بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے داناسر میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نیو مختار کمپنی کی یہ بدقسمت مسافر بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ شیرانی ژوب ہائی وے پر داناسر کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور ایف سی کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

زخمیوں کی تعداد

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 8 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ تمام جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے حادثے کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ راستے میں ایک اور بس خراب ہوئی تھی، جس کے مسافروں کو بھی اسی بس میں سوار کر لیا گیا تھا، جس کی وجہ سے گاڑی اوور لوڈ ہو گئی تھی۔

انتظامی کارروائی

شاہد رند نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران حادثے کی اصل وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکل پہاڑی راستے اور اوور لوڈنگ کے باعث گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گری۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *