"> بدخشاں میں این آر ایف کا طالبان پر حملے کا دعویٰ، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بدخشاں میں این آر ایف کا طالبان پر حملے کا دعویٰ، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں این آر ایف نے طالبان پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو ہلاک، 3 کو زخمی اور ایک فوجی گاڑی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں این آر ایف نے طالبان پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں کو ہلاک، 3 کو زخمی اور ایک فوجی گاڑی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بدخشاں کے ضلع راغ میں طالبان اور این آر ایف کے درمیان عسکری کشیدگی میں اضافہ۔ این آر ایف کا حملے میں طالبان اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ

July 10, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) کے درمیان مسلح کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ این آر ایف نے رات گئے ایک منظم حملے میں طالبان فورسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

این آر ایف کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تنظیم کے جنگجوؤں نے بدخشاں کے ضلع راغ کے علاقے سیاب میں قائم طالبان کی ایک بریگیڈ پر رات کے اندھیرے میں اچانک حملہ کیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں طالبان کے 2 اہلکار موقع پر ہلاک اور 3 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام طالبان اہلکار غیر مقامی تھے، جبکہ حملے کے دوران طالبان کی ایک فوجی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔ این آر ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی میں ان کا کوئی جنگجو یا عام شہری زخمی نہیں ہوا۔

این آر ایف کا کہنا ہے کہ طالبان کے خلاف ان کی گوریلا کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی، جب تک افغانستان اور اس کے غیور عوام کو طالبان کی موجودہ حکمرانی سے مکمل نجات نہیں مل جاتی۔ دوسری جانب طالبان انتظامیہ نے این آر ایف کے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید جاری نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *