"> سعودی عرب پر حوثی حملہ: شہباز شریف کی مذمت
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف اور خلیج تعاون کونسل نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی خودمختاری پر حملے کی سخت مذمت کی ہے، جبکہ خلیج تعاون کونسل نے حوثی حملوں پر عالمی برادری سے فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

July 14, 2026

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے برادر ملک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف کی گئی کارروائیاں اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس سے خطے کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

دوسری جانب خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے بھی سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان جارحانہ کارروائیوں کے خاتمے کے لیے حوثی ملیشیا کے خلاف سخت اور فیصلہ کن موقف اپنائے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *