"> معاہدہ نہ کیا تو ایران کے بجلی گھر اور پل تباہ کر دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھر اور پل تباہ کر دیں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر معاہدہ نہ کیا گیا تو اگلے ہفتے ایران کے تمام بجلی گھر اور پل تباہ کر دیے جائیں گے۔
معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھر اور پل تباہ کر دیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو شدید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے اس کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

July 15, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت ترین لہجے میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے ان کے ساتھ نیا معاہدہ نہ کیا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنا کر انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران پر امریکی فوجی حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک وہ خود یہ نہ کہہ دیں کہ اب بس بہت ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگل کو ایرانی حکام سے براہِ راست بات چیت میں نئے معاہدے کے لیے دباؤ ڈالا گیا ہے، اور انکار کی صورت میں اگلے مرحلے میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب کشیدگی کے اس ماحول میں امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی جزیرہ کیش پر شدید بمباری کی ہے، جبکہ ایرانی علاقے قشم میں بھی خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ ایران کو اس وقت بری طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اب اس میں جنگ لڑنے کی صلاحیت بہت معمولی رہ گئی ہے۔

قبل ازیں، امریکی صدر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 20 فیصد ٹول ٹیکس عائد کرنے کے اپنے ہی فیصلے پر چوبیس گھنٹوں کے اندر یوٹرن لے لیا ہے۔ اب ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس لینے کا خیال ان کے لیے خود انتہائی ناپسندیدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *