"> ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی تنصیبات پر نئے حملے؛ قطر، بحرین متاثر
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملے، قطر، کویت اور بحرین میں ہنگامی الرٹ

ایران نے امریکہ کی مسلسل چھٹی رات کی بمباری کے جواب میں کویت، بحرین اور قطر میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ شام میں بھی امریکی کمانڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ کیا گیا۔
امریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے

ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب نے کویت، بحرین کے سخیر ایئربیس اور قطر پر حملوں کا دعویٰ کیا۔ قطر نے میزائل حملے ناکام بنائے، ملبے سے ایک بچہ زخمی ہوا۔

July 17, 2026

ایران نے امریکہ کی جانب سے مسلسل چھٹی رات فضائی حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے کر دیے۔ ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں کویت میں امریکی فوج کی تعیناتی اور لاجسٹک سپورٹ مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی فوج نے بحرین کے سخیر ایئر بیس پر موجود امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

دوسری جانب قطر کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ مسلح افواج نے ملک کو نشانہ بنانے والے متعدد میزائل حملے ناکام بنا دیے۔ قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق حملوں کے دوران گرنے والے ملبے سے ایک بچہ زخمی ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ میں متعدد دھماکے سنے گئے، جبکہ شہریوں کو موبائل فونز پر سکیورٹی الرٹس جاری کیے گئے۔

بحرین میں بھی سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو قریبی محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانشہر میں شہداء کا بدلہ لینے کے لیے شام کے علاقے التنف میں امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ کیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس حملے میں ایک ریڈار سسٹم اور متعدد امریکی اسپیشل آپریشنز ہیلی کاپٹرز تباہ کیے گئے۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ شہید ایرانی فوجیوں کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *