ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

ایران نے امریکہ سے مذاکرات کیلئے تین شرائط پیش کردیں، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ ختم کرانے میں مدد کی پیشکش بھی کردی۔

September 20, 2026

شیخ ہیبت اللہ کے دفتر سے سامنے آنے والی دستاویز میں فتنۃ الہندستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کی ہدایت کا انکشاف ہوا ہے۔

September 20, 2026

ماہ رنگ بلوچ کیس: اقوام متحدہ میں درخواست سے عدالتی فیصلے متاثر نہیں ہوں گے، قانونی ماہرین

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔
ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی ثابت نہیں ہوتی

ماہ رنگ بلوچ کی اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ میں درخواست پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آراء غیر لازمی ہیں اور جائزہ ملکی قوانین کے تحت ہی ممکن ہے۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے حق میں 3 بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں کی جانب سے اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ آن آربیٹریری ڈیٹینشن میں درخواست دائر کیے جانے پر قانونی ماہرین نے واضح ردِعمل دیا ہے۔ ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ ایسی کسی بھی درخواست کی دائرگی سے نہ تو کسی فرد کی بے گناہی ثابت ہوتی ہے اور نہ ہی ریاست پر کوئی قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

قانون دانوں کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست کی آراء قانونی طور پر لازمی یا پابند نوعیت کی نہیں ہوتیں، بلکہ ان کی حیثیت محض سفارشی اور مشاورتی ہوتی ہے۔ بین الاقوامی فورمز پر صرف مبینہ حراست کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جاتا ہے، جن سے ملکی قوانین اور عدالتی فیصلوں کی قانونی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

پاکستان کی معتبر عدالتوں کے فیصلوں کے تناظر میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی فرد کے خلاف ملکی آئین و قانون کے مطابق مقدمہ چلایا گیا ہو اور عدالت دستیاب شواہد کی روشنی میں فیصلہ دے چکی ہو، تو اسے چیلنج کرنے کا واحد قانونی راستہ ملکی عدالتی نظام میں اپیل دائر کرنا ہے۔ بیرونی تنظیموں کی درخواستیں پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کو خودبخود کالعدم یا غیر مؤثر نہیں کر سکتیں۔

ماہرینِ قانون نے مزید نشاندہی کی کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں عموماً حقوق کے مخصوص خدشات پر توجہ دیتی ہیں، مگر وہ مقدمات کے قانونی، سکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور امنِ عامہ کے جملہ پہلوؤں کا احاطہ نہیں کرتیں۔ اس لیے کسی بھی معاملے کا غیر جانبدارانہ جائزہ سوشل میڈیا بیانات یا یک طرفہ بیانیے کے بجائے مکمل شواہد، عدالتی ریکارڈ، کارروائی اور سیکیورٹی حقائق کو مدنظر رکھ کر ہی کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

September 20, 2026

حکومت نے 27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں پُرتشدد کارروائیوں اور سڑکوں کی بندش کے خلاف سخت قانونی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 20, 2026

ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت ترکیہ پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی ممکنہ عسکری ضروریات کا جائزہ لے گا۔

September 20, 2026

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ نے پُرتشدد مظاہرین اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت پالیسی نافذ کر دی ہے۔

September 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *