خیبر پختونخوا میں ایک ہی جماعت کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے باوجود وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے دس ماہ کا تجزیہ: صوبائی گورننس پر توجہ کتنی، سیاسی سرگرمیوں پر کتنی؟

August 17, 2026

اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ میں بی ایل اے، القاعدہ اور داعش کے گٹھ جوڑ کے ثبوت سامنے آنے کے بعد 1267 کمیٹی میں پاکستان کی تجویز پر رکاوٹ ڈالنے والے مغربی ممالک کا دہرا معیار شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔

August 17, 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب خاقان فیدان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورت حال اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 17, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے واضح کیا ہے کہ طالبان حکومت خطے کو غیر مستحکم کرنے والی پراکسی بن چکی ہے اور کابل کو دہشت گردوں کی سرپرستی بند کرنا ہوگی۔

August 17, 2026

نیپال کے بعد بنگلہ دیش نے بھی بھارت کو آئینہ دکھا دیا؛ ڈھاکہ نے بھارتی دورے کو شیخ حسینہ کی حوالگی سے مشروط کرتے ہوئے نئی دہلی کی سفارتی ناکامی واضح کر دی۔

August 17, 2026

بلوچستان کے کلی زائیک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی، اسلحہ اور آئی ای ڈی سامان برآمد۔

August 17, 2026

پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ دفاعی معاہدہ جرات مندانہ اور اہم قدم ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم قرار دیا۔
ٹرمپ نے مکہ معاہدے کو بڑا قدم قرار دے دیا

ٹرمپ کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ دفاعی معاہدے پر خیرمقدم، اسے مشرقِ وسطیٰ کے اتحاد کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

August 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے باہمی اتحاد اور اپنے دفاع کی صلاحیت مضبوط بنانے کی جانب بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

ان کے بقول یہ معاہدہ اس بات کا مظہر ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک آپس میں متحد ہو رہے ہیں اور اب وہ زیادہ مؤثر انداز میں اپنا دفاع کر سکیں گے۔ انہوں نے تینوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد دی اور اپنے بیان کے اختتام پر پرجوش انداز میں واہ! لکھا۔

معاہدے کی تفصیلات

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر 7 اگست کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک کے خلاف مسلح حملہ تینوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔ معاہدے میں دفاعی تعاون، فوجی تربیت، مشترکہ مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی، فوجی صنعت اور انٹیلی جنس جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی گنجائش رکھی گئی ہے، جس کے لیے دفاعی و خارجہ وزرا اور مسلح افواج کے سربراہان پر مشتمل اسٹریٹجک سیاسی و عسکری میکنزم بھی قائم کیا جائے گا۔

پاک سعودی کا مؤقف

پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ یہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی اس میں شمولیت کی گنجائش موجود ہے۔

سعودی نائب وزیر برائے عوامی سفارتکاری رائد کریملی نے بھی اسی مؤقف کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ کسی عسکری بلاک یا فرقہ وارانہ اتحاد کی تشکیل کا ارادہ نہیں رکھتا، اور نہ ہی اس کا جوہری عزائم یا اسلحہ دوڑ سے کوئی تعلق ہے، بلکہ اس کا مقصد پائیدار اور خودمختار دفاعی صلاحیت کی تعمیر ہے۔

متعلقہ مضامین

خیبر پختونخوا میں ایک ہی جماعت کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے باوجود وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے دس ماہ کا تجزیہ: صوبائی گورننس پر توجہ کتنی، سیاسی سرگرمیوں پر کتنی؟

August 17, 2026

اقوام متحدہ کی 38ویں رپورٹ میں بی ایل اے، القاعدہ اور داعش کے گٹھ جوڑ کے ثبوت سامنے آنے کے بعد 1267 کمیٹی میں پاکستان کی تجویز پر رکاوٹ ڈالنے والے مغربی ممالک کا دہرا معیار شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔

August 17, 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب خاقان فیدان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورت حال اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 17, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے واضح کیا ہے کہ طالبان حکومت خطے کو غیر مستحکم کرنے والی پراکسی بن چکی ہے اور کابل کو دہشت گردوں کی سرپرستی بند کرنا ہوگی۔

August 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *