نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
خیال رہے کہ ڈار اور فیدان کے درمیان یہ رابطہ کوئی نیا معاملہ نہیں؛ حالیہ مہینوں میں دونوں رہنما خطے کی بدلتی صورتحال، بشمول امریکا-ایران کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر باقاعدگی سے ٹیلیفونک رابطے میں رہے ہیں۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان یہ مسلسل رابطہ دونوں ممالک کی جانب سے علاقائی امور پر قریبی ہم آہنگی اور کثیرالجہتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔
دیکھیے: پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ دفاعی معاہدہ جرات مندانہ اور اہم قدم ہے: ٹرمپ