"> کراچی: یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار،
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

کراچی: یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

سی ٹی ڈی نے ڈیفنس میں یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دستی بم اور پستول برآمد کر لیے۔
کراچی: یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی بڑی کارروائی، 12 اگست کو ڈیفنس میں قومی پرچم بیچنے والے شہری امن کے قاتل 3 دہشت گرد گرفتار۔

August 19, 2026

کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے کورنگی کازوے ندی کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس فیز 2 میں یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 12 اگست کو سن سیٹ بولیوارڈ کے قریب دہشت گردوں نے قومی پرچم فروخت کرنے والے کورنگی کے رہائشی 35 سالہ شہری امن کو اس کی اہلیہ اور بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج ہے۔

گرفتار ملزمان میں سجاد ملاح، ظفر علی اور فراز شامل ہیں، جن کے قبضے سے دستی بم اور پستول برآمد ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق دہشت گردوں کو بیرونِ ملک مقیم آقا کی جانب سے جشنِ آزادی کی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کا ٹاسک ملا تھا، جبکہ ملزمان پر 4 نئے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 900 سے زائد آپریشنز کرتے ہوئے 100 دہشت گرد گرفتار اور 4 کو ہلاک کیا، جس سے شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں 78 فیصد کمی آئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دشمن عناصر اور کالعدم تنظیموں کی جانب سے معصوم شہریوں اور عام اسٹالز کو آسان ہدف بنا کر خوف پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کا مکمل صفایا ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *