مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اور تاریخی اموی تعلقات کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان نئی تزویراتی و دفاعی شراکت داری ابھرنے لگی۔

August 20, 2026

فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان میں اختلافات کے دعوے من گھڑت پراپیگنڈا ہیں؛ خوارج کو افغان سرپرستی اور پناہ گاہیں بدستور حاصل ہیں۔

August 20, 2026

افغان فریڈم فرنٹ نے فیض آباد میں طالبان کے گورنر ہاؤس پر راکٹ حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

August 20, 2026

بنوں کے شہری انعام خان نے دہشت گردی میں ملوث بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کر کے امن کا پیغام دیا ہے۔

August 20, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی سے ملاقات، دو دہائیوں بعد کسی شامی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ۔

August 20, 2026

پنجگور کے علاقے کِلّی سوران میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ اور گاڑیاں برآمد۔

August 20, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

پنجگور کے علاقے کِلّی سوران میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ اور گاڑیاں برآمد۔
پنجگور 5 دہشتگرد ہلاک

: پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کامیاب سکیورٹی آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی، اسلحہ، گاڑیاں اور آئی ای ڈیز برآمد، سرچ آپریشن جاری۔

August 20, 2026

سکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے کِلّی سوران میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، جس کے بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان کے ٹھکانے اور سرگرمیوں کی نگرانی کی گئی۔ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف مؤثر ایکشن لیا۔

کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا، تاکہ ممکنہ طور پر چھپے دیگر دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے زیرِ استعمال 3 گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ ایک ایل ایم جی، 4 ایس ایم جیز، بڑی تعداد میں گولہ بارود، آئی ای ڈیز، واکی ٹاکی سیٹس اور دیگر دہشتگردی کا سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد پنجگور اور گردونواح میں ڈکیتی، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دہشتگردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اور تاریخی اموی تعلقات کے بعد پاکستان اور شام کے درمیان نئی تزویراتی و دفاعی شراکت داری ابھرنے لگی۔

August 20, 2026

فتنۃ الخوارج اور افغان طالبان میں اختلافات کے دعوے من گھڑت پراپیگنڈا ہیں؛ خوارج کو افغان سرپرستی اور پناہ گاہیں بدستور حاصل ہیں۔

August 20, 2026

افغان فریڈم فرنٹ نے فیض آباد میں طالبان کے گورنر ہاؤس پر راکٹ حملے کا دعویٰ کیا ہے جس میں 4 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

August 20, 2026

بنوں کے شہری انعام خان نے دہشت گردی میں ملوث بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کر کے امن کا پیغام دیا ہے۔

August 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *