فتنہ الہندوستان کے نام نہاد وسائل کے تحفظ کے دعوے پر سوالات، تجارتی گاڑیوں پر حملوں اور لوٹ مار سے بلوچستان کی معیشت متاثر۔

August 24, 2026

بانی پی ٹی آئی کا پمز کے بجائے نجی اسپتال میں علاج کا مطالبہ دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے پر سوالات اٹھا رہا ہے، جسے ناقدین اشرافیہ کلچر کی مثال قرار دے رہے ہیں۔

August 24, 2026

کالعدم بی ایل اے کی تازہ پروپیگنڈا ویڈیو اپنے کمزور ہوتے نیٹ ورک کو منظم پیش کرنے کی ناکام کوشش ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے گروہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔

August 24, 2026

بنوں کے ماندان چوک پر موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے جزوی دھماکا ہوا، بی ڈی ایس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔

August 24, 2026

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کر بی تھری کردی، وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

August 24, 2026

عنایت کلے اور وانا حملوں کے داعش خراسان کے دعوؤں کی سرکاری تصدیق نہ ہو سکی۔ تنظیم صرف میڈیا میں موجودگی ظاہر کر رہی ہے۔

August 24, 2026

موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر دی، معاشی استحکام کا اعتراف

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کر بی تھری کردی، وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر دی

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی تھری تک بہتر کردی، آؤٹ لک مستحکم برقرار، وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم اور معاشی ٹیم کو خراجِ تحسین۔

August 24, 2026

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کر بی تھری کر دی، جبکہ ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم برقرار رکھا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق کریڈٹ ریٹنگ میں یہ بہتری ملکی معیشت اور قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پر بڑھتے عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔ بی تھری ریٹنگ کو پاکستان کی معاشی بحالی اور مالیاتی استحکام کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی کا یہ اپ گریڈ پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی اور مالیاتی پوزیشن کا واضح اعتراف ہے۔ بہتر کریڈٹ ریٹنگ سے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی میں بہتری کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

وزیراعظم کا خیرمقدم

وزیراعظم شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کر بی تھری کرنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اس پیشرفت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور تمام متعلقہ حکام اس کامیابی کے لیے قابلِ تحسین ہیں۔

معاشی پالیسیوں پر عالمی اعتماد

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف خوش آئند ہے، اور ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور بیرونی شعبے میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں، اور معاشی استحکام کے تسلسل کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

فتنہ الہندوستان کے نام نہاد وسائل کے تحفظ کے دعوے پر سوالات، تجارتی گاڑیوں پر حملوں اور لوٹ مار سے بلوچستان کی معیشت متاثر۔

August 24, 2026

بانی پی ٹی آئی کا پمز کے بجائے نجی اسپتال میں علاج کا مطالبہ دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے پر سوالات اٹھا رہا ہے، جسے ناقدین اشرافیہ کلچر کی مثال قرار دے رہے ہیں۔

August 24, 2026

کالعدم بی ایل اے کی تازہ پروپیگنڈا ویڈیو اپنے کمزور ہوتے نیٹ ورک کو منظم پیش کرنے کی ناکام کوشش ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے گروہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔

August 24, 2026

بنوں کے ماندان چوک پر موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے جزوی دھماکا ہوا، بی ڈی ایس کی بروقت کارروائی سے بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔

August 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *