"> آزاد کشمیر اسمبلی: نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

آزاد کشمیر اسمبلی میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

آزاد کشمیر اسمبلی میں آج نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ متوقع۔
آزاد کشمیر اسمبلی: نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں آج نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا، مسلم لیگ (ن) کے طارق فاروق اور پیپلزپارٹی کے قاسم مجید کے درمیان مقابلہ متوقع۔

August 25, 2026

مظفرآباد: آزاد کشمیر اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل آج مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس موجودہ اسپیکر چودھری لطیف اکبر کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا، جس میں نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ طے پائے گا۔

انتخاب کا شیڈول

شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی صبح 10 بجے سے 11 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے، جس کے بعد کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کی جائے گی۔

امیدواروں کے پاس کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کا آخری وقت صبح 11 بج کر 45 منٹ مقرر کیا گیا ہے، جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر 12 بجے جاری کی جائے گی۔ اسپیکر کا انتخاب دوپہر 2 بجے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹنگ 3 بجے ہوگی، اور دونوں عہدیداران کا حلف بھی آج ہی اٹھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اسپیکر کے عہدے کے لیے طارق فاروق کو نامزد کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے قاسم مجید کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

دیکھیے: آزاد کشمیر: مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی برتری، حکومت سازی کا مرحلہ شروع

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *