"> سعودی کاروباری وفد کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

شہباز شریف سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

سعودی کاروباری وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، زراعت، توانائی، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال۔
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، زراعت، توانائی، آئی ٹی، بندرگاہوں اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر آمادگی۔

August 26, 2026

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے سعودی کاروباری وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو باہمی مفاد پر مبنی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے پاکستان میں زراعت، بندرگاہوں، شاہراہوں، ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ، رئیل اسٹیٹ، توانائی، بجلی کی تقسیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت اور کاروبار سے کاروبار تعاون کے لیے یہ موزوں وقت ہے۔

شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ کاروباری روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی حکومت اور کاروباری برادری کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ سعودی وفد کا موجودہ دورہ سابقہ بات چیت کو آگے بڑھانے اور مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی راہ ہموار کرے گا۔

سعودی کاروباری وفد دورۂ پاکستان کے دوران اعلیٰ حکومتی نمائندوں اور نجی شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *