"> پمز ہسپتال میں نومولود کی ہلاکت، سیکرٹری صحت معطل
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

پمز ہسپتال واقعہ: وزیراعظم کا شدید برہمی کا اظہار، سیکریٹری صحت معطل

پمز ہسپتال میں نومولود کی ہلاکت پر وزیراعظم برہم، سیکرٹری صحت معطل، اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل۔
پمز ہسپتال میں نومولود کی ہلاکت، سیکرٹری صحت معطل

پمز ہسپتال میں نومولود کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس، سیکرٹری صحت اسلم غوری معطل، شاہد خان کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل۔

August 26, 2026

پمز ہسپتال میں نومولود کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں انہوں نے متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی اور ہسپتال کے حفاظتی انتظامات سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

انکوائری کمیٹی تشکیل

وزیراعظم نے واقعے کی وجوہات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نبیل اعوان کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ واقعے کی جامع اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

اس واقعے پر ضلعی انتظامیہ نے بھی 8 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کریں گے۔ کمیٹی میں کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ڈی جی، ایس پی سٹی، اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن اور ڈی جی سی ڈی اے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی تحقیقات مکمل کر کے 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *