"> زیبک میں طالبان مخالف مزاحمت تیز، 10 طالبان ہلاک
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمت میں شدت، 10 طالبان ہلاک، 6 زخمی

زیبک، بدخشاں میں طالبان اور فریڈم فرنٹ کی جھڑپیں، 10 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت اور 6 کے زخمی ہونے کا دعویٰ۔
زیبک بدخشاں میں طالبان مخالف جھڑپیں

بدخشاں کے ضلع زیبک میں طالبان مخالف مزاحمت میں شدت، فریڈم فرنٹ کا 10 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت اور 6 کے زخمی ہونے کا دعویٰ۔

August 26, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں طالبان اور افغانستان فریڈم فرنٹ کے درمیان تازہ جھڑپیں ہوئیں، جس سے علاقے میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آنے کا عندیہ ملتا ہے۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق جھڑپیں دوپہر سے رات 10 بجے تک جاری رہیں۔ طالبان نے دفاعی پوزیشنوں اور بنکروں پر توپ خانے سے حملے کیےگئے۔

افغانستان فریڈم فرنٹ نے دعویٰ کیا کہ اس کی جوابی کارروائی میں 10 طالبان جنگجو ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، جن میں بعض غیر ملکی جنگجو بھی شامل تھے۔

بیان کے مطابق طالبان نے ہلاک اور زخمی جنگجوؤں کو نامعلوم مقامات پر منتقل کیا، جبکہ جھڑپوں کے بعد فریڈم فرنٹ نے اپنی پوزیشنیں مزید مضبوط کرلی ہیں۔

بدخشاں میں حالیہ عرصے کے دوران طالبان مخالف گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافے کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، جس سے صوبے میں مسلح مزاحمت کے برقرار رہنے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

دیکھیے: افغانستان: طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں شدت، فیض آباد حملے میں 3 اہلکار ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *