"> بلوچستان میں 19 دہشتگرد ہلاک، اہم عسکری کمانڈر گرفتار
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، اہم عسکری کمانڈر گرفتار

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 19 دہشتگرد ہلاک، اہم عسکری کمانڈر گرفتار اور 3 مغوی بازیاب کرا لیے گئے۔
بلوچستان میں 19 دہشتگرد ہلاک، اہم عسکری کمانڈر گرفتار

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 19 دہشتگرد ہلاک، اہم عسکری کمانڈر گرفتار اور 3 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔

August 27, 2026

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں 19 دہشتگرد ہلاک، ایک اہم عسکری کمانڈر گرفتار اور 3 مغوی افراد کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجگور میں کارروائی کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ آواران کے علاقے مالار میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب خاران سے ایک اہم عسکری کمانڈر کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ سکیورٹی ادارے دہشتگرد نیٹ ورکس کے سہولت کاروں اور اہم عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 مغوی افراد، ضیاءالدین، شاہ سلیم اور سید محمد، کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

ادھر سبی میں بی آر جی کی جانب سے حملے کی کوشش سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دیکھیے: وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر مشتاق عرف جنم ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *