"> جنوبی وزیرستان کے مکین بازار میں دھماکہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے مکین بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق

مکین بازار میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 9 افراد زخمی ہوئے، تاہم بعد ازاں امن کمیٹی رکن عنایت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
جنوبی وزیرستان کے مکین بازار میں دھماکہ

جنوبی وزیرستان کے مکین بازار میں موٹرسائیکل پر نصب آئی ای ڈی دھماکے میں امن کمیٹی رکن جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

August 28, 2026

جنوبی وزیرستان کے مکین بازار میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں مقامی امن کمیٹی کے رکن عنایت اللہ جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا جمعہ کی صبح تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر مکین بازار میں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات میں 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی تھی، تاہم بعد ازاں ایک زخمی عنایت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل پر نصب آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جس کی زد میں بازار میں موجود افراد آئے۔ زخمیوں میں امن کمیٹی کے ارکان شرافت خان اور بانگی خان بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی مراکز منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعض زخمیوں کو مزید علاج کے لیے رزمک اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے سے مکین بازار کی متعدد دکانوں اور وہاں موجود سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کردیا۔

دیکھیے: باجوڑ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کا فقدان: پی ٹی آئی حکومت کے دعوے کھوکھلے ثابت

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *