"> ایس ای او کے 25 سال، وزیراعظم شہباز شریف بشکیک پہنچ گئے
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف بشکیک پہنچ گئے، جہاں وہ سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، پاکستان اجلاس کے اختتام پر پہلی بار تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔
ایس ای او کے 25 سال، وزیراعظم شہباز شریف بشکیک پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف آج بشکیک پہنچیں گے جہاں وہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، پاکستان پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔

August 31, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست سے 2 ستمبر تک بشکیک میں قیام کریں گے۔ دورے کے دوران وہ مختلف ممالک کے رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف بشکیک میں دوطرفہ دورہ بھی کریں گے، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔ پاکستان پہلی مرتبہ تنظیم کی صدارت حاصل کرے گا، جو ملک کے لیے ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کو 25 برس مکمل ہو چکے ہیں۔ سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دیکھیے: پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کی میزبانی کرے گا، وزیراعظم

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *