امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کھولنے کی سات روزہ ایرانی تجویز مسترد کر دی ہے۔

September 27, 2026

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 96 گھنٹوں کے دوران متعدد انٹیلی جنس آپریشنز کرتے ہوئے 71 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

September 27, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل کی بندش کے بعد پی ٹی آئی اب لانگ مارچ کرنے کے قابل نہیں رہی۔

September 27, 2026

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے افغان طالبان کے بے بنیاد الزامات کی تشہیر نے پیشہ ورانہ صحافت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

September 27, 2026

کنڑ اور نورستان کی حالیہ جھڑپوں کو پاکستان سے جوڑنے کا افغان دعویٰ بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔ شواہد کے مطابق یہ تنازع دراصل معدنی وسائل پر قبضے اور اندرونی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

September 27, 2026

صوبائی وزیر شفیع جان اور فتنہ الخوارج کے کمانڈر کے درمیان مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد لانگ مارچ کے التوا پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

September 27, 2026

خیبر پختونخوا میں بدترین گورننس، گورنر راج آخری آپشن ہو گا: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل کی بندش کے بعد پی ٹی آئی اب لانگ مارچ کرنے کے قابل نہیں رہی۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ، بانی کی رہائی اور صوبائی گورننس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے گورنر راج کو آخری آپشن قرار دیا ہے۔

September 27, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی کے خلاف کھل کر بول پڑے۔ انہوں نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ پی ٹی آئی پہلے سرکاری وسائل پر احتجاج کرتی تھی۔ اب اپنی جیب سے خرچ کرنا پڑا تو یہ تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے مطابق بیس لاکھ افراد لانے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔ میدان میں کوئی عوامی موبلائزیشن نہیں تھی۔ رہنما خود ساختہ روپوش ہوئے یا گرفتاریاں دے دیں۔ لانگ مارچ کے لیے ان کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں تھی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا بانی کی رہائی نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ان کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں رہائی کی کوئی شق تھی؟

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت بانی کی رہائی سے سیاسی نقصان دیکھتی ہے۔ اس جماعت نے تیرہ سالوں میں صوبے کو تباہ کیا۔ کے پی کے تاجر ان کی پالیسیوں سے سخت پریشان ہیں۔

امن و امان کے مسائل

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر سیاسی پولیس کے نعرے سے مکر چکی ہے۔ اب یہ پولیس کو اپنے تابع کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیس ایکٹ سے متعلق بل اسمبلی سے آئے گا تو جائزہ لیں گے۔ پولیس صوبے کے امن کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔ ڈی آئی خان حملے پر حکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی اور کوئی قرارداد نہیں لائی۔

گورنر راج کا امکان

فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا کہ ریاست ملک دشمن عناصر سے کوئی بات چیت نہیں کرے گی۔ کے پی حکومت افغانستان سے متعلق قومی پالیسی کے خلاف نہیں جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے میں گورننس کا شدید بحران ہے۔ تاجر، اساتذہ اور سرکاری ملازمین سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حالات نہ سدھرے تو گورنر راج آخری آپشن ہو گا۔

متعلقہ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کھولنے کی سات روزہ ایرانی تجویز مسترد کر دی ہے۔

September 27, 2026

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 96 گھنٹوں کے دوران متعدد انٹیلی جنس آپریشنز کرتے ہوئے 71 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

September 27, 2026

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے افغان طالبان کے بے بنیاد الزامات کی تشہیر نے پیشہ ورانہ صحافت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

September 27, 2026

کنڑ اور نورستان کی حالیہ جھڑپوں کو پاکستان سے جوڑنے کا افغان دعویٰ بے بنیاد ثابت ہو گیا ہے۔ شواہد کے مطابق یہ تنازع دراصل معدنی وسائل پر قبضے اور اندرونی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

September 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *