سینئر صحافی وقار ستی نے ملک میں انتشار کے خلاف ایک علامتی اے آئی ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو پر یوٹیوبر اسد طور نے تنقید کرتے ہوئے اسے پروپیگنڈا قرار دیا۔ اسد طور کے اس مؤقف کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اسد طور کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ جدید دور میں علامتی پیغامات عام ہو چکے ہیں۔ بعض مخصوص عناصر ایک عام علامتی ویڈیو پر بلاوجہ واویلا مچا رہے ہیں۔
ماہرین نے اسد طور کو پی ٹی آئی کا ماضی یاد دلایا۔ صارفین نے کہا کہ پی ٹی آئی خود اڈیالہ جیل سے اے آئی آوازیں اور تقاریر استعمال کرتی رہی ہے۔ جو لوگ خود اے آئی ٹیکنالوجی پھیلاتے رہے، اب وہی اس کے علامتی استعمال پر شور مچا رہے ہیں۔
صارفین کے مطابق وقار ستی کی ویڈیو نے انتشار پسندوں کے بیانیے کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسی بوکھلاہٹ میں یوٹیوبرز حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اسد طور کے اس دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دیکھیے: سمیع یوسفزئی کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، شدید تنقید کی زد میں