قندھار میں ٹی ٹی پی، القاعدہ برصغیر اور بی ایل اے کے درمیان آپریشنل رابطہ اجلاس کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں بلوچستان میں مشترکہ کارروائیاں تیز کرنے پر بات ہوئی۔

October 2, 2026

پاکستان نے مدینہ پاور اسٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

October 2, 2026

سعودی سکیورٹی حکام نے مسجد الحرام میں خودکش حملے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص زائرین کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔

October 2, 2026

ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائیوں کے پیش نظر امریکا نے مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

October 2, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومت اور پیپلز پارٹی پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔

October 2, 2026

حوثی قیادت کی جانب سے مقدسات کے نام پر سیاست چمکانے پر مسلم امہ نے سخت ردِعمل دیا ہے۔ دانشوروں اور مذہبی رہنماؤں نے مسلمانوں سے ہوشیار رہنے اور حرمین کے تقدس کی حفاظت پر زور دیا ہے۔

October 2, 2026

مسجد الحرام میں خودکش حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں: سعودی سکیورٹی حکام

سعودی سکیورٹی حکام نے مسجد الحرام میں خودکش حملے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص زائرین کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔
مسجد الحرام، خودکش بمبار

سعودی حکام نے مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی گرفتاری کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ زیرِ حراست شخص کے پاس کوئی بارودی مواد موجود نہیں تھا۔

October 2, 2026

مکہ مکرمہ: سعودی سکیورٹی حکام نے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے احاطے میں خودکش حملے کی کوشش اور بارودی جیکٹ نہ پھٹنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو قطعی طور پر بے بنیاد اور جعلی قرار دے دیا ہے۔

سعودی حکام کے وضاحتی بیان کے مطابق مسجد الحرام سے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جو وہاں موجود زائرین کو ہراساں کر رہا تھا اور خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوششوں میں ملوث تھا۔

حکام نے ان تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گرفتار شخص نے خودکش جیکٹ پہن رکھی تھی یا اس کے قبضے سے بارودی مواد ملا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو کسی بھی نوعیت کے خودکش حملے سے جوڑنا سراسر غلط ہے۔

سکیورٹی فورسز نے گرفتار ملزم کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر کے اسے مزید تحقیقات اور عدالتی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا ہے۔

سعودی سکیورٹی حکام نے عوام اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں اور کسی بھی واقعے سے متعلق معلومات کے لیے صرف مستند اور باضابطہ سرکاری ذرائع پر بھروسا کریں۔

متعلقہ مضامین

قندھار میں ٹی ٹی پی، القاعدہ برصغیر اور بی ایل اے کے درمیان آپریشنل رابطہ اجلاس کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں بلوچستان میں مشترکہ کارروائیاں تیز کرنے پر بات ہوئی۔

October 2, 2026

پاکستان نے مدینہ پاور اسٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

October 2, 2026

ایران کے خلاف ممکنہ نئی کارروائیوں کے پیش نظر امریکا نے مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

October 2, 2026

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومت اور پیپلز پارٹی پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔

October 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *