"> خیبر پختونخوا: سہیل آفریدی سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما حفاظتی تحویل میں
افغانستان کے صوبے غور کے شہر چوکِ سرِ پل میں بم دھماکے سے 4 طالبان اہلکار ہلاک ہو گئے، حملے کی ذمہ داری افغانستان یونائٹڈ فرنٹ نے قبول کر لی۔

October 12, 2026

جعلی ویزوں، انسانی اسمگلنگ اور بے روزگاری کے مسائل پاکستانی نوجوانوں کو غیر قانونی ہجرت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ایجنٹ مافیا کے خاتمے اور محفوظ قانونی ہجرت کے لیے مؤثر اقدامات کیوں ضروری ہیں؟

October 12, 2026

برازیلی فوجی وفد کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، پاکستان اور برازیل نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

October 12, 2026

سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی گرفتاریوں، جعلی دھرنوں اور سہیل آفریدی کی تصاویر کا فیکٹ چیک؛ زمینی سطح پر کنٹینرز کے پاس صرف گنے چنے لوگ موجود ہیں۔

October 12, 2026

شریعتِ اسلامیہ میں کسی مسلمان کا نا حق خون بہانا اور تکفیری نظریات کے تحت دہشت گردی کرنا شدید ترین جرم اور شرک کے بعد سب سے بڑا ظلم ہے۔ قرآنی نصوص اور احادیث سے ثابت ہے کہ مومن کی جان کی حرمت خانہ کعبہ سے بھی زیادہ ہے۔

October 12, 2026

کوئٹہ کے نواں کلی علاقے کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد شہید ہوئے۔

October 12, 2026

کے پی میں گورنر راج: سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنما حفاظتی تحویل میں

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔
سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنما حفاظتی تحویل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد سہیل آفریدی سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں، جبکہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

October 12, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔

خیبر پختونخوا پولیس حکام نے بتایا کہ زیرِ تحویل رہنماؤں میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر بھی شامل ہیں۔

اجلاس آج ہوگا

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور میں خصوصی سکیورٹی اجلاس بھی ہوا، جس میں شرکا کو بتایا گیا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں صورتحال پُرامن اور معمول کے مطابق رہی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ سکیورٹی اداروں کی استعداد بڑھانے سے متعلق مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی اور عوام سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

صوبے کا انتظام

خیبر پختونخوا حکومت کے غیر فعال ہونے کے بعد گورنر 11 رکنی مشاورتی کونسل کی مدد سے صوبے کا انتظام چلائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی سمری پر دستخط کیے تھے۔

دیکھیے: صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کی منظوری دے دی، سمری پر دستخط

متعلقہ مضامین

افغانستان کے صوبے غور کے شہر چوکِ سرِ پل میں بم دھماکے سے 4 طالبان اہلکار ہلاک ہو گئے، حملے کی ذمہ داری افغانستان یونائٹڈ فرنٹ نے قبول کر لی۔

October 12, 2026

جعلی ویزوں، انسانی اسمگلنگ اور بے روزگاری کے مسائل پاکستانی نوجوانوں کو غیر قانونی ہجرت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ایجنٹ مافیا کے خاتمے اور محفوظ قانونی ہجرت کے لیے مؤثر اقدامات کیوں ضروری ہیں؟

October 12, 2026

برازیلی فوجی وفد کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، پاکستان اور برازیل نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

October 12, 2026

سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی گرفتاریوں، جعلی دھرنوں اور سہیل آفریدی کی تصاویر کا فیکٹ چیک؛ زمینی سطح پر کنٹینرز کے پاس صرف گنے چنے لوگ موجود ہیں۔

October 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *