"> پاکستانی نوجوان غیر قانونی ہجرت پر کیوں مجبور ہیں؟
افغانستان کے صوبے غور کے شہر چوکِ سرِ پل میں بم دھماکے سے 4 طالبان اہلکار ہلاک ہو گئے، حملے کی ذمہ داری افغانستان یونائٹڈ فرنٹ نے قبول کر لی۔

October 12, 2026

جعلی ویزوں، انسانی اسمگلنگ اور بے روزگاری کے مسائل پاکستانی نوجوانوں کو غیر قانونی ہجرت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ایجنٹ مافیا کے خاتمے اور محفوظ قانونی ہجرت کے لیے مؤثر اقدامات کیوں ضروری ہیں؟

October 12, 2026

برازیلی فوجی وفد کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، پاکستان اور برازیل نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

October 12, 2026

سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی گرفتاریوں، جعلی دھرنوں اور سہیل آفریدی کی تصاویر کا فیکٹ چیک؛ زمینی سطح پر کنٹینرز کے پاس صرف گنے چنے لوگ موجود ہیں۔

October 12, 2026

شریعتِ اسلامیہ میں کسی مسلمان کا نا حق خون بہانا اور تکفیری نظریات کے تحت دہشت گردی کرنا شدید ترین جرم اور شرک کے بعد سب سے بڑا ظلم ہے۔ قرآنی نصوص اور احادیث سے ثابت ہے کہ مومن کی جان کی حرمت خانہ کعبہ سے بھی زیادہ ہے۔

October 12, 2026

کوئٹہ کے نواں کلی علاقے کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد شہید ہوئے۔

October 12, 2026

ڈنکی کلچر اور ایجنٹ مافیا کا خونی جال، نوجوان نشانے پر

جعلی ویزوں، انسانی اسمگلنگ اور بے روزگاری کے مسائل پاکستانی نوجوانوں کو غیر قانونی ہجرت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ایجنٹ مافیا کے خاتمے اور محفوظ قانونی ہجرت کے لیے مؤثر اقدامات کیوں ضروری ہیں؟
ایجنٹ مافیا کا خونی جال اور ڈنکی کلچر

لائبہ اعجاز کی موت ایجنٹ مافیا کے خونی جال کا ثبوت ہے۔ ویزا کے جھوٹے وعدوں پر لاکھوں بٹورنے والے ایجنٹ نوجوانوں کو ڈنکی کے موت بھرے راستوں پر دھکیل دیتے ہیں۔ ریاست جب تک سخت کارروائی نہیں کرتی، یہ کھیل جاری رہے گا۔

October 12, 2026

اسلام آباد میں جب بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فزکس میں گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی بے حس و حرکت لاش ملی تو پورا ملک سکتے میں آ گیا۔ ایک ایسی بیٹی، جس کے غریب والد نے دودھ بیچ کر اور اپنا واحد پلاٹ فروخت کرکے ہارورڈ جیسے عالمی ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کرنے کی کوشش کی تھی، وہ تعلیم اور مہارت کے باوجود ایک ایجوکیشن کنسلٹنٹ اور ایجنٹ کے ہتھکنڈوں کا شکار ہو گئی۔ ویزا اور پروسیسنگ کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیا لیے گئے اور جعلی اسناد تھما دی گئیں۔

جب تعلیمی خواب بکھر گیا اور باپ کا سارا اثاثہ ڈوب گیا تو اس ہونہار لڑکی نے خودکشی کر لی۔ لائبہ کا یہ المیہ تنہا نہیں، بلکہ اسی تاریک راستے کی ایک اور بھیانک تصویر یونان کے ساحل پر ڈوبنے والی ’ایڈریانا‘ کشتی کا سانحہ ہے، جہاں 262 سے زائد پاکستانی نوجوان یورپ پہنچنے کے شوق میں سمندر کی نذر ہو گئے، جبکہ لیبیا کے ٹارچر سیلز اور مراکش کی سرحد پر ہر روز درجنوں خاندان اپنے جگر گوشوں کی لاشوں کا سوگ مناتے ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ ڈنکی اور ایجنٹ سسٹم ہے کیا؟ عام فہم زبان میں، بغیر ویزا یا جعلی دستاویزات کے ذریعے غیر قانونی طور پر بین الاقوامی سرحدیں عبور کرنے کو ڈنکی کہا جاتا ہے۔ اس خونی کھیل کے ماسٹر مائنڈ وہ ایجنٹس اور انسانی اسمگلر ہیں جو بیرونِ ملک روزگار اور سنہرے مستقبل کا جھانسہ دے کر سادہ لوح عوام کو لوٹتے ہیں۔

یہ ایجنٹس خود کو کنسلٹنٹ یا ہمدرد ظاہر کرتے ہیں، لیکن درحقیقت یہ خوف اور ناامیدی کے سوداگر ہیں۔ فی کس 30 لاکھ سے 60 لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد نوجوانوں کو ویزا دینے کے بجائے ایران، ترکیہ، لیبیا اور مراکش کے خطرناک صحراؤں، جنگلوں اور گہرے سمندروں میں دھکیل دیا جاتا ہے، جہاں ان کا سفر اکثر قید، اغوا، وحشیانہ تشدد، جبری مشقت اور موت پر جا کر ختم ہوتا ہے۔

آخر نوجوان، حتیٰ کہ لائبہ جیسی ہونہار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ طالبات بھی، یہ خونی اور پرخطر راستہ کیوں منتخب کرتی ہیں؟ اس کا جواب پاکستان کے موجودہ ابتر معاشی اور سیاسی حالات میں پوشیدہ ہے۔ ملک میں بے قابو مہنگائی، روپے کی بے قدری اور اعلیٰ ترین ڈگریوں کے باوجود باوقار روزگار کے مواقع نہ ہونا نوجوانوں کو شدید مایوسی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ جب نظام میں میرٹ کی پامالی عام ہو، تعلیمی اداروں کی ڈگریاں معاشی تحفظ کی ضمانت نہ دے سکیں اور مستقبل تاریک نظر آئے تو نوجوانوں میں ملک چھوڑنے کا اضطراب جنم لیتا ہے۔

اس پر مستزاد ہمارے معاشرے کا وہ نفسیاتی دباؤ ہے جس کے تحت بیرونِ ملک مقیم افراد کو ہی کامیاب تصور کیا جاتا ہے۔ اسی سوچ کے باعث والدین اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی اور جائیدادیں فروخت کرکے بچوں کو ایجنٹوں کے حوالے کر دیتے ہیں۔

اس سنگین اور پھیلتے ہوئے ناسور کے خاتمے کے لیے حکومتِ پاکستان کو زبانی جمع خرچ سے نکل کر ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ سب سے پہلے ایف آئی اے کے ذریعے تمام نجی ویزا اور ایجوکیشن کنسلٹنٹس کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے اور غیر رجسٹرڈ ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ دوسری جانب ایچ ای سی اور وزارتِ داخلہ تعلیمی اداروں میں ایسے مفت ڈیسک اور آن لائن پورٹلز قائم کریں جہاں طلبہ کو بین الاقوامی اسکالرشپس اور ویزا کے طریقۂ کار سے متعلق براہِ راست اور شفاف معلومات مل سکیں، تاکہ وہ ان ٹھگوں کے محتاج نہ رہیں۔ ا

س کے ساتھ ساتھ ریاست کو مختلف ممالک کے ساتھ سرکاری سطح پر ورک ویزوں اور ہنرمند افرادی قوت سے متعلق معاہدوں کے ذریعے قانونی ہجرت کے عمل کو فروغ دینا ہوگا، تاکہ بیرونِ ملک جانے کے خواہش مند نوجوان محفوظ اور باوقار راستہ اختیار کر سکیں۔ ان تمام اقدامات سے بڑھ کر ملک کے اندر سیاسی اور معاشی استحکام لاتے ہوئے میرٹ اور روزگار کے مواقع بحال کرنا ہوں گے، تاکہ ہمارے ہونہار نوجوانوں کو اپنا وطن چھوڑنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔

ایک گولڈ میڈلسٹ بیٹی کی لاش ہمارے پورے نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ اگر ریاست نے اب بھی اس سفاک ایجنٹ سسٹم اور ڈنکی کلچر کی جڑیں نہ کاٹیں اور اپنے نوجوانوں کو تحفظ اور امید نہ دی تو ہم کب تک اپنے روشن دماغوں اور نوجوانوں کو اس تاریک راستے کی بھینٹ چڑھاتے رہیں گے؟

متعلقہ مضامین

افغانستان کے صوبے غور کے شہر چوکِ سرِ پل میں بم دھماکے سے 4 طالبان اہلکار ہلاک ہو گئے، حملے کی ذمہ داری افغانستان یونائٹڈ فرنٹ نے قبول کر لی۔

October 12, 2026

برازیلی فوجی وفد کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، پاکستان اور برازیل نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

October 12, 2026

سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی گرفتاریوں، جعلی دھرنوں اور سہیل آفریدی کی تصاویر کا فیکٹ چیک؛ زمینی سطح پر کنٹینرز کے پاس صرف گنے چنے لوگ موجود ہیں۔

October 12, 2026

شریعتِ اسلامیہ میں کسی مسلمان کا نا حق خون بہانا اور تکفیری نظریات کے تحت دہشت گردی کرنا شدید ترین جرم اور شرک کے بعد سب سے بڑا ظلم ہے۔ قرآنی نصوص اور احادیث سے ثابت ہے کہ مومن کی جان کی حرمت خانہ کعبہ سے بھی زیادہ ہے۔

October 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *